وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، جس میں آئندہ بجٹ، معاشی اصلاحات، اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے امور زیر بحث آئے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاسوں سے متعلق وفد کو بریفنگ دی۔ملک میں منصفانہ ٹیکسیشن نظام کے قیام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا تاکہ بوجھ کی منصفانہ تقسیم ہو۔
محمد اورنگزیب نے کہنا تھا کہ مستقل اور مستحکم اصلاحات کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام سے نجات ممکن نہیں ہےویلیو چین میں لیکیج کی کوئی گنجائش نہیں اور معیشت کی مکمل ڈیجیٹائزیشن ہمارا ہدف ہےایف بی آر کے آئی ٹی ونگ میں ماہرین کی تعیناتی جاری ہے تاکہ نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے اصلاحات کے لیے سرمائے سے زیادہ مہارت درکار ہے۔
امریکن بزنس کونسل کے وفد نے بجٹ سے متعلق اپنی تجاویز اور خدشات پیش کیے اور مشاورت کا عمل پورے سال جاری رکھنے کی تجویز بھی دی۔ ملاقات کے دوران اقتصادی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
امریکی بزنس کونسل نے حکومت سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا، جبکہ وزیر خزانہ نے پالیسی میں تسلسل کیلئے ایڈوائزری پینل کے قیام پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔





















