امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب پہنچ چکا ہے، ہمیں ہر حال میں اسے روکنا ہوگا، امید کرتے ہیں یہ پُرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے ہوگا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو اس سے بہتر موقع نہیں ہوسکتا، صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ڈیل کو اپنی ترجیح بنالی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب پہنچ چکا ہے، ہمیں ہر حال میں اسے روکنا ہوگا، امید کرتے ہیں یہ پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے ہوجائے گا۔
مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے بھی ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچنے کا دعویٰ کیا تھا۔






















