نریندر مودی کا جنگی جنون کم نہ ہوا، بھارت کے دفاعی بجٹ میں مزید 500 ارب روپے اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کے سر پر جنگی جنون سوار ہے، بھارت کے دفاعی بجٹ میں مزید 500 ارب روپے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت دفاعی بجٹ بڑھانے کیلئے سپلیمنٹری بجٹ پیش کرے گی، بھارت رواں سال کے دفاعی بجٹ میں پہلے ہی 9 فیصد اضافہ کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر شروع کی گئی بھارت کی جارحیت کیخلاف پاکستان ایئر فورس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں رافیل سمیت 6 طیارے تباہ ہوگئے تھے جبکہ پاکستان نے بھارتی ایئر بیسز اور فوجی تنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔






















