وفاقی حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت کو 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہےمٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 164 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 150 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتی ہے، اور یہ فیصلہ اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں کیا جاتا ہے۔






















