لاہورکی انسداد دہشتگری عدالت میں نومئی کے مقدمات کا ٹرائل شروع ہو گیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نےجلاؤ گھیراؤ کے چارچالانوں پر سماعت کی،عدالت نے نامزد گرفتارملزمان کو 15 نومبر کو جیل سے طلب کرلیا اورگرفتار نہ ہونے والے ملزمان سے متعلق پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگری عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کینٹینر جلانے کے مقدمات میں طلبی کے نوٹسزجاری کیے،تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری ،میاں محمود الرشید سمیت دیگر کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔