ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ 24 اپریل کو ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
کامران لاشاری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھیجے گئے استعفے میں کہا گیا تھا کہ کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا۔
لازمی پڑھیں۔ ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا تھا کہ میرے لئےعزت کی بات ہے کہ بطور ڈی جی والڈ سٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں اور میں نے پوری ایمانداری سے کوشش کی کہ کلچر کو فروغ دیا جائے، کلچر کے ذریعے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا جائے۔
بدھ کے روز وزیراعلیٰ مریم نواز نے بطور چیئرپرسن والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کا استعفی منظور کرلیا ہے۔
محکمہ بلدیات نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ تھا کہ کامران لاشاری نے مغلیہ دور کے شاہی قلعہ اور شالا مار باغ سمیت تاریخی عمارتیں آثار قدیمہ کو واپس دینے پر استعفی دیا اور شاہی قلعہ میں 1950ء کے رولز میں ترمیم کے بغیر میرج فنکشن استعفیٰ کی وجہ بنے۔






















