برطانوی کرکٹر ایلکس ہیلز ایک بار پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے، بقیہ میچز کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔
پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کا 17 مئی سے آغاز ہورہا ہے، فرنچائز کی جانب سے اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس پاکستان لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے کی حامی بھرلی۔
ہیلز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میری پہلی پی ایس ایل ٹیم ہے، فینز اور فرینچائز نے مجھے بہت سپورٹ کیا، پاکستان واپس آکر کھیلنے کیلئے پُرجوش ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر اور میکڈرمٹ نے بھی دوبارہ پاکستان آنے کی حامی بھرلی ہے۔
دوسری جانب جیمز ونس اور محمد نبی نے بھی پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ان کی آمد این او سی اور ویزا سے مشروط ہے، کین ولیم سن اور ٹم سائفرٹ کا دوبارہ پاکستان آنا مشکل ہے۔






















