رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کے کیس میں ہاشم عباسی پر فرد جرم اکیس مئی کو عائد ہوگی۔
اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کوگاڑی سےکچلنے کےکیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جج طاہرعباس سپرا نےکی،ملزم ہاشم عباسی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے انہیں چالان کی نقول فراہم کیں۔
عدالت نے کیس میں فرد جرم عائد کرنےکے لیےاکیس مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے، تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی۔ بشریٰ بی بی علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شخصیات بھی نامزد ہیں۔






















