لاہورکےعلاقے باغبانپورہ میں منٹ سٹاپ کے قریب ڈمپردورکشوں اورموٹرسائیکل پر الٹ گیا،حادثے میں 5 شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
باغبانپورہ کےقریب کچرا لےجانےوالا ڈمپر بریک فیل ہونے پردورکشوں اورموٹرسائیکل پرالٹ گیا،حادثےمیں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہیں،زخمیوں کوڈمپرکےنیچے سےنکال کراسپتال منتقل کردیاگیا،۔
ریسکیو حکام نےڈمپر کو ہٹا کر سرچ اینڈسویپ آپریشن مکمل کرنے کے بعد حادثےمیں جاں بحق افرادکی شناخت مکمل کرلی ہے،جاں بحق افرادمیں10سال کی حافظہ اور12سال کی آئمہ شامل ہیں،جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت داؤد اوررفاقت کے نام سے ہوئی ہے۔






















