ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو سامنے آیا ہے اور عالمی منڈی میں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 3258 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 3700 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب دس گرام سونے کے بھاؤ 3 ہزار 173 روپے کے اضافے سے 295096 روپے ہوگئے ہیں۔





















