آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے مئی 2025 کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی 2025 سے ہوگا جس سے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے صارفین کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 13.64 فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کیلئے 13.64 فیصد کمی ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کمپنی کیلئے ایل این جی کی قیمت ایک ڈالر 71 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کے بعد 10 ڈالر 81 سنیٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اپریل میں سوئی سدرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت 12 ڈالر 59 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔
سوئی ناردرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں ایک ڈالر 68 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی اور مئی کیلئے قیمت 11 ڈالر 59 سینٹ مقرر کی گئی ہے۔
اپریل میں قیمت 13 ڈالر 47 سنیٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی تھی۔





















