چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پرمینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سےکرکٹ بورڈ کے لیے بڑے فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈومیسٹک ٹیموں اورچیمپئنز کپ کے لئے بنائے گئے پانچوں مینٹورزکو فارغ کرنےکا فیصلہ کیا ہے،ثقلین مشتاق ،وقار یونس، شعیب ملک، سرفراز احمد اور مصباح الحق کو مینٹورز کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔
ذرائع کےمطابق مصباح الحق اورسرفراز احمد کو مینٹور شپ سے ہٹا کر دوسرے عہدے دئیے جانے کا امکان ہے،مینٹورز کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ شعیب ملک نےدو ہفتے قبل عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔






















