بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل آسٹریلوی بولر شان ٹیٹ کو کو بولنگ کوچ مقرر کردیا۔ بی سی بی کے مطابق شان ٹیٹ سے 2027ء تک معاہد ہوا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو باولنگ کوچ مقرر کردیا، وہ اس ماہ کے آخر میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کرینگے۔
بی سی بی کے مطابق شان ٹیٹ کے ساتھ نومبر 2027ء تک معاہدہ ہوا ہے، شان ٹیٹ پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز رواں ماہ کے آخر میں کھیلی جائے گی۔




















