پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان کے سوورین بانڈز 4 سینٹ سے زائد بڑھ گئے۔
ٹریڈ ویب کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان کے سوورین بانڈز پیر کو 4 سینٹ سے زائد بڑھ گئے، جس کی وجہ بھارت کے ساتھ سیز فائر قرار دی جارہی ہے۔
ٹریڈ ویب کے اعداد و شمار کے مطابق 2036ء میں میچور ہونیوالے بانڈ کی قیمت میں سب سے زیادہ 4.46 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ 77.04 پر بڈ کئے گئے، اسی طرح 2031ء کے بانڈز تقریباً 4 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 83 سینٹ پر بڈ کیے گئے۔
جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک نے ہفتے کو کئی دنوں کی شدت اختیار کرتی جھڑپوں کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کے ملٹری آپریشن کے سربراہان پیر کو آئندہ اقدامات پر بات چیت کریں گے۔





















