امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کا حامی ہے اور روابط بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےبرطانوی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے،دونوں رہنماوں نے پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا،اوردونوں ممالک سےجنگ بندی اور رابطہ قائم رکھنے پر زور دیا۔
یاد رہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی روز سےجاری جنگی صورت حال کے بعد دس مئی کی شام جنگ بندی کا انعقاد ہوا تھا جس کے بعد بھی بھارت کی جانب سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر فائرنگ کی گئی۔





















