اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلمون یانگ نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کشیدگی کم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔
فیلمون یانگ نے کہا کہ یہ دونوں ملکوں کا خطے کے امن و استحکام کے عزم ک اظہار ہے، دو طرفہ تنازعات بات چیت سے حل کرنے کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی مضبوط اور غیرمتزلزل قیادت پر فخر ہے، جنگ بندی نہ ہوتی توبہت سارے لوگ مارےجاتے اور تباہی ہوتی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ مجھے ہندوستان اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل طاقتور قیادت پر بہت فخر ہے کہ ان کے پاس پوری طرح جاننے اور سمجھنے کی طاقت، دانشمندی اور ہمت ہے۔ پاکستان اوربھارت کی قیادت نےصحیح وقت پرجنگ بندی کی۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی نہ ہوتی تولاکھوں بے گناہ لوگ مارےجاتے، آپ کے بہادرانہ اقدام نے آپ کی میراث میں اچھا اضافہ کیا، فخر ہے تاریخی فیصلے پر پہنچنے میں امریکا نے آپ کی مدد کی۔






















