چنیوٹ کے علاقے کالوال روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
ریسکیو 1122 حکام کےمطابق حادثے میں دو افراد موقع پرجاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے واقعہ اس وقت پیش آیا جب کار تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔
لاشوں اورزخمیوں کو فوری طور پرڈی ایچ کیواسپتال چنیوٹ منتقل کیا گیا،کچھ زخمیوں حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،حادثے کی ابتدائی وجہ برق رفتاری اور ڈرائیور کی عدم توجہ قرار دی گئی۔






















