برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا پاک بھارت جنگ بندی کےلیےامریکا نے بہترین کردارادا کیا،امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی۔
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرمحمد فیصل کا برطانوی ٹی وی کو انٹرویو کہاپہلگام واقعے کی غیر جانبدارعالمی سطح کی انکوائری میں پاکستان تعاون کرےگا،واقعے میں جوبھی ملوث ہواسے سزادی جانی چاہیے۔
مزیدکہا ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ خود جج بنیں اورفیصلہ سناکربمباری شروع کردیں،جنگ بندی کیلئے سعودی عرب اوردیگردوست ممالک کےکردارکوسراہتےہیں،خطے میں دیرپا امن کیلئےمسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں کےمطابق حل ضروری ہےکشمیری عوام جوبھی فیصلہ کریں گےپاکستان ان کے ساتھ ہوگا۔



















