وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ایئر فیلڈز پر حملے کیے ہیں، بھارت کا دفاعی سسٹم ناکارہ بنادیا، بھارت پر بہت کاری ضربیں لگائی ہیں، اگلے مرحلے کیلئے بھی تیار ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صبر آزما وقت سے گزرے ہیں، کوشش کی تھی بڑے لیول تک نہ جائیں، نور خان ایئر بیس اور دیگر جگہوں پر بھارتی حملے میں ہمارا نقصان نہیں ہوا، پاکستان نے بہت مؤثر جواب دیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی ایئر فیلڈز پر حملے کیے، بھارت کا روسی دفاعی سسٹم ناکارہ بنادیا، بھارت کا دفاعی سسٹم ہمارے جہازوں کیلئے بڑی رکاوٹ تھا، ہم نے بھارت پر کاری ضربیں لگائی ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ کل ڈپلومیسی پیک پر تھی، سعودی عرب، یو اے ای سمیت دوست ممالک نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، ہم نے نپی تلی حکمت عملی اپنائی ہے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ اگلے مرحلے کی تیاری بھی مکمل کرلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف اگلے مرحلے کی تیاری مکمل ہے، اگلے مرحلے کیلئے بھی تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال بھارت کو پاک افواج کی صلاحیتوں کا اس سے قبل اندازہ تھا، ایئر فورس نے کلیدی کردار ادا کیا، جتنی تعریف کی جائے کم ہے، اس وقت نئی تاریخ رقم ہورہی ہے۔






















