چین نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی۔
بھارتی جارحیت پر پاکستان نے بھارت کیخلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے کئی ایئر بیسز، اسلحہ ڈپو اور دیگر فوجی تنصیبات تباہ کردیں۔
امریکا کے بعد چین نے بھی پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت پُرسکون رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی دونوں ملکوں اور خطے کیلئے اہم ہے، چین کشیدگی ختم کرنے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔






















