پاکستان نے رات تقریباً ساڑھے چار بجے بھارتی جارحیت کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ (آہنی دیوار) میزائل اور فضائی حملوں کا آغاز کیا، جس میں کئی بھارتی ایئر بیسز اور فوجی تنصیبات تباہ کردی گئیں۔
آپریشن کو بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص یعنی آہنی دیوار سے تشبیہ کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اللّٰہ کی راہ میں جہاد کرنیوالے بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص یعنی آہنی دیوار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق معروف مفکر دین ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم قرآن پاک کی روشنی میں وضاحت کرتے ہیں کہ یہی لوگ اللّٰہ سبحان و تعالیٰ کے پسندیدہ بندوں میں شمار ہوں گے، اِسی تناظر میں اس آپریشن کا نام ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ رکھا گیا۔





















