پاکستان نے بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے 26 مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کی تصدیق بھارت کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے اور اب اس کے بعد بھارت کے اہم سرکاری اور دفاعی اداروں کی ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے کیے گئے ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد ویب سائٹس کو ڈی فیس کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق سائبر حملے کا نشانہ بننے والے بھارتی اداروں کی فہرست میں قومی سیکیورٹی اور شناختی نظام سے متعلق اہم ویب سائٹس شامل ہیں۔
کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی (CRIAI) — ویب سائٹ ڈی فیس
مہانگر ٹیلی کام کمپنی لمیٹڈ (MTNL) — ویب سائٹ ڈی فیس
بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ (BEML) — ویب سائٹ ڈی فیس، ڈیٹا لیک
آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن (AINTSSA) — ویب سائٹ ڈی فیس
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) — حساس ڈیٹا لیک
بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) — ڈیٹا لیک
یونیک آئیڈنٹیفکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) — آدھار سے متعلق ڈیٹا لیک
بھارتی فضائیہ (IAF) — اہم معلومات لیک
الیکشن کمیشن مہاراشٹرا — انتخابی ڈیٹا لیک
پے ٹی ایم (Paytm) — مالیاتی صارفین کا ڈیٹا لیک
چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ممبئی — ایئرپورٹ سیکیورٹی و عملے کا ڈیٹا لیک
بھارت بھر میں 2500 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے ہیک — ویڈیوز واٹرمارک کے ساتھ لیک
بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکاری ویب سائٹ کو بھی ہیک کرلیا گیا
حکام نے تاحال اس سائبر حملے پر سرکاری ردعمل جاری نہیں کیا، تاہم اندرونی تحقیقات اور سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔





















