پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی کو احتجاج نہ کرنے اور 11 مئی کو ’’پاکستان زندہ باد‘‘ دن منانے کا اعلان کردیا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بھارت پروپیگنڈا کرکے بھی پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی نے نو مئی کو کوئی احتجاج نہ کرنے اور 11 مئی کو ’’پاکستان زندہ باد‘‘ دن منانے کا اعلان کیا ہے، بھارت کیخلاف پوری قوم متحد اور یک آواز ہے۔
اسلام آباد میں نمائندہ خصوصی سماء ٹکا خان ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بھارت پروپیگنڈا کرکے بھی پاکستانی قوم کو تقسیم کرنے میں ناکام ہوچکا، بھارت جارحیت پر اترا ہوا ہے، جس کا مسلح افواج بھرپور جواب دے رہی ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی واضح کیا کہ پاک فوج بزدل بھارت کی طرح شہریوں کو نشانہ نہیں بنائے گی لیکن جواب بھرپور ہوگا۔





















