امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے عندیہ دیا ہے کہ امریکہ بھارتی زیر انتظام مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کی حمایت کر سکتا ہےہم چاہتے ہیں کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہم اس مقصد کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکہ پاک بھارت کشیدگی میں ان کی بات چیت میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہےایک سوال کے جواب میں یہ واضح نہیں کیا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں یا نہیں۔
ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی وزیر اعظم سے الگ الگ رابطے کیے اور دونوں ممالک سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہونی چاہی۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ ایک نہایت نازک اور خطرناک صورتحال ہے،لیکن کسی بھی سفارتی بات چیت یا مذاکرات کی تفصیلات کو ہم عام نہیں کریں گے،گزشتہ دو دنوں میں امریکی قیادت نے دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں سے مسلسل رابطے رکھے ہیں تاکہ خطے میں کشیدگی کم کی جا سکے۔





















