پاکستان نے بھارتی میڈیا کے پاکستانی حملوں کے بے بنیاد الزامات اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کو یکسر مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان پر پٹھان کوٹ ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملوں کا الزام لگایا ہے جبکہ یہ دعوے بے بنیاد اور پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات جارحیت کا بہانہ بنانے اور خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ہے۔
شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات صرف علاقائی امن کو مزید خطرے میں ڈالتے ہیں اس لیے بین الاقوامی برادری اس خطرناک رویئے کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پورے عزم کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا اور پاکستان خطے میں امن کیلئے چوکس اور مضبوطی سے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جارحانہ کارروائیوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔






















