بھارت کو اپنی ہی حدود میں 5 طیاروں کی تباہی ہضم نہیں ہورہی، پاکستان نے بھارتی پنجاب میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کرتا ہے، پاکستان نے بھارتی پنجاب میں کوئی کارروائی نہیں کی، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے رات کے پہر حملے کیے، امرتسر میں حملے کیے گئے، ہندوتوا کی سوچ سکھوں کو بھڑکانا چاہتی ہے، ہندوتوا کی ذہنیت پاکستان مخالف سوچ پیدا کرنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت سے داخل ڈرون مار گرائے گئے، بھارت نے بھارتی پنجاب میں سکھوں کی زندگی خطرے میں ڈالی، متعدد بھارتی ڈرونز نے مختلف جگہوں پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، راولپنڈی میں بھی ڈرون حملہ کیا گیا۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ سپر لیگ کے وینیو کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی، بھارت نے پاکستانی میزائل حملے کا جھوٹ بولا، اسلام آباد سے کراچی تک 2 درجن جگہوں پر ڈرون حملے کیے گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنی ہی حدود میں 5 طیاروں کی تباہی ہضم نہیں ہورہی، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان جوابی
کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، ہم اپنے متعین وقت، جگہ اور طریقۂ کار کے مطابق جواب دیں گے۔
نائب وزیراعظم نے بھارتی پنجاب میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں کوئی کارروائی نہیں کی۔
انہوں نے قوم سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کامیابی حاصل کرے گا۔





















