پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی شیڈول میں بھی تبدیلی کرنی پڑگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان میچ دھرم شالا سے منتقل کردیا گیا۔ میچ اب11 مئی کو شیڈول میچ اب احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دھرم شالا ایئرپورٹ کو آمدورفت کے لیے بند کیا گیا ہے، ایئرپورٹ کی بندش کی وجہ سے میچ دھرم شالا سے احمد آباد منتقل کیا گیا
واضح رہے کہ پاکستان کے جوابی حملے کے خوف سے بھارت میں فضائی سروس معطل کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے 27 ایئرپورٹس کو 10 مئی تک مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب راولپنڈی اسٹیڈیم کے باہر ڈرون گرانے کے واقعہ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے میٹنگ طلب کرلی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی میٹنگ میں آج ہونے والے میچ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کا میچ ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ شیڈول ہے۔





















