بدین میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹنڈوباگو کی یوسی ڈیئی کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی ہے،پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے موقع پر پہنچ گئے،تحقیقات جاری ہے۔
خیال رہے اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون گرنے کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوئے،
دوسری طرف بھارت کی جانب سےبھیجا جانے والا ڈرون پاک فوج نے چولستان کے علاقے میں مار گرایا۔، پولیس کا کہنا ہےکہ بھارتی ڈرون چولستان میں جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا۔
ننکانہ صاحب میں پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا،تباہ ہونے والا ڈرون شاہ کوٹ کے قریب دھارووال میں گرا،ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ڈراون کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا۔






















