لاہور کے علاقے والٹن میں پاک فوج نے مزید 2 بھارتی ڈرون مار گرائے، جس کی ویڈیو بھی سماء کو موصول ہوگئی۔
لاہور کے علاقے والٹن میں پاک فوج نے بھارت کے مزید دو ڈرون مار گرائے، کاؤنٹر ڈرون مشین سے ڈرون گرانے کی فوٹیج سماء نے حاصل کرلی۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک فوج کی اینٹی ڈرون گن مسلسل فائرنگ کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق والٹن کے علاقے میں صبح سے اب تک بھارت کے 3 ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔
اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ بھارت پاکستان میں ڈرونز کے ذریعے در اندازی کی مسلسل کوشش کررہا ہے، بھارتی ڈرونز لاہور، راولپنڈی، کراچی، اٹک، شیخوپورہ سمیت 9 شہروں میں گرے ہیں، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 4 فوجیوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔





















