راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون گرنے کی اطلاع ملی ہے،جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ڈرون گرنے سےکرکٹ اسٹیڈیم سےملحقہ ریسٹورنٹ کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ ڈرون گرنے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، پاکستان نے بھارتی ڈرون کو سرحد کے قریب ہی مار گرایا۔
واقعے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو سیل کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
دوسری طرف بھارت کی جانب سے بھیجا جانے والا ڈرون پاک فوج نے چولستان کے علاقے میں مار گرایا۔، پولیس کا کہنا ہےکہ بھارتی ڈرون چولستان میں جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا۔
ننکانہ صاحب میں پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا،تباہ ہونے والا ڈرون شاہ کوٹ کے قریب دھارووال میں گرا،ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ڈراون کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گٸی،تباہ ہونے والے ڈرون کے ملبے کوقبضے میں لے لیا گیا۔
فیروزوالہ کے سرحدی علاقے مقبول پور کے قریب بھارت کا ڈرون مار گرایا،بھارتی ڈرون وقتاًبوقتاً بھارتی حدود سے پاکستان میں اڑ رہا تھا،ڈرون کی باقیات پاکستانی حدود میں کھیتوں میں گرگئیں،پاک آرمی اور سکیورٹی اداروں نےڈرون کی باقیات قبضہ میں لے لیں،مار گرائےجانے والےڈرون کے اجزاء کو فرانزک ٹیم کےحوالے کردیاگیا۔






















