پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نےکراچی،لاہور اور سیالکوٹ کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی عارضی طور پر بند کر دیا
ترجمان ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور ، کراچی اور سیالکوٹ کی طرح اسلام آباد کی ایئر اسپیس بھی آپریشنل وجوہات پر بندکی گئی ہے،مسافر تازہ ترین صورت حال کےلئے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے کریں
صبح سویرے لاہور آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا تھا،اور مسقط سے لاہور آنے پرواز پی کے دو سو تیس اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار لی گئی۔آسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے ۔





















