وادی نیلم کے جورا سیکٹر پر رات گئے بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کی گئی۔
جورا سیکٹر کے علاقے چلہانہ اورنوسیری میں بھی گولہ باری، گولہ باری سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے، پاک فوج کی مؤثرجوابی کارروائی کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔
جورا سیکٹرکےعلاقے چلہانہ اورنوسیری میں بھی گولہ باری، پاک فوج کی مؤثرجوابی کارروائی کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں والٹن روڈ کے قریب بھارتی جاسوس ڈرون گرادیا گیا، 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈرون کو سسٹم جام کرکے گرایا گیا، بھارتی ڈرون حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے اڑایا گیا تھا۔






















