پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و پارٹی ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 163 لاہور سے فیاض بھٹی نے پارٹی سےلاتعلقی کا اعلان کردیا۔
رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف پی پی ایک سوتریسٹھ لاہورسےٹکٹ ہولڈرفیاض بھٹی نے پارٹی سےلاتعلقی کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا نو مئی کے واقعات کے بعد سوچا تھا شاید پارٹی مفاہمت کا راستہ اختیار کرے گی اوراداروں کے ساتھ خلش کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ لیکن پارٹی اب بھی اپنے بیانیہ سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بیانیہ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے اس لیے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گرنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف نے پارٹی بیانیہ بلٹ کئے رکھا۔جس کے نتیجے میں پاکستان کی تاریخ سب سے بڑا سانحہ 9 مئی پیش آیا۔ سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے وقت تحریک انصاف کی قیادت و کارکنان مشتعل ہوگئے۔ جہاں انھوں نے ریاستی تنصیبات پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پارٹی رہنماؤں نے تحریک انصاف کو الوداع کہا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔