ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے 10 جہازوں پر فائرنگ کی، دشمن کے 5 طیارے مار گرائے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں میں3رافیل،ایک سخوئی اور ایک مگ طیارہ شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دشمن کا کوئی طیارہ ہماری حدود میں داخل ہوا نہ ہمارے طیارے سرحد پار گئے، پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے محفوظ ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ایل اوسی پر جارحیت کا بھی دندان شکن جواب دیا ۔ بریگیڈ ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد پوسٹیں تباہ کردیں۔ یہ سب ہم نے بھارتی جارحیت کےجواب میں کیا۔ ہم اس جارحیت کا اپنے وقت جگہ اور طریقے سے جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے طیارے مارگرائے جانے کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی طیارہ گرنے کے مقام سے رپورٹ سے سچ سامنے آگیا ۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پلوامہ کے قصبے پام پور میں گرنے والے طیارے کے ملبے کو ہٹانے کیلئے انڈین ایئر فورس کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ مطابق تباہ شدہ جہاز کے ٹکڑوں کو جمع کیا جا رہا ہے۔ طیارے کے ملبے کو بلڈوزر کی مدد سے منتقل کیا جا رہا ہے۔






















