بھارت کی جانب سے پاکستان پر رات کے اندھیرے میں بزدلانہ وار کیے جانے کے بعد بمبئی اسٹاک ایکسچینج سینسیکس میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
بھارت کی بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں ایک فیصد سے زائد کی مندی دیکھی گئی،بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس انڈیکس 80 ہزار سے نیچے چلا گیا۔
بلومبرگ کی جانب سےکہا گیا ہےکہ شمالی بھارت کےکئی ایئرپورٹس کی پروازیں معطل کی گئیں ہیں۔ موجودہ کشیدگی کےوقت عالمی منظرنامہ پہلے جیسا نہیں ہے،امریکا اور چین کی شمولیت سے صورتحال پہلے سے مختلف ہوسکتی ہے۔






















