ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ آج رات بزدل بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج عوام کی حمایت سے دشمن کی جارحیت کا جواب دے رہی ہے اور اس جارحیت کا منہ توڑ جواب مزید بھی دیا جائے گا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پاکستان میں 6 جگہ پر 24 حملے کیئے گئے ہیں جس میں بھارت کی جانب سے مختلف ہتھیار استعمال کیئے گئے ، 24 حملوں میں 8 پاکستانی شہید ہوئے ہیں جبکہ 35 زخمی ہیں اور 2 افراد تاحال لاپتا ہیں ۔
احمد پور شرقیہ
احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان پر 4 سٹرائیکس کی گئیں ، جس میں 5 پاکستانی شہید ہوئے ، ان میں تین سال کی بچی ، دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں، ان حملوں میں 31 شہری زخمی ہوئے ہیں، جن میں 25 مرد ہیں اور 6 خواتین ہیں۔یہاں پر ایک مسجد شہید ہوئی ہے اور اس کے علاوہ 4 فیملی کواٹرز کو نقصان پہنچایا گیاہے ۔
مظفر آباد
مظفر آباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا ، یہاں بھارت کی جانب سے 7 حملے کیئے گئے ، اس میں ایک بچی زخمی ہوئی جبکہ ایک مسجد شہید ہوئی ہے ۔
کوٹلی
کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیاہے ، یہاں پر 5 سٹرائیکس ہوئیں جس میں 2 افراد شہید ہوئے ہیں ، جن میں 16 سالہ لڑکی اور 18 سالہ لڑکا شامل ہے ، ایک ماں اور بیٹی زخمی ہے ۔
مریدکے
مریدکے میں مسجد مغلپورہ کو نشانہ بنایا گیا 4 سٹرائیکس کی گئیں جس میں ایک شخص شہید اور ایک زخمی ہواہے ، یہاں پر دو شہری لاپتا ہیں۔ مسجد کو شہید کیا گیاہے اردگرد کواٹرز کو نقصان پہنچاہے ۔
سیالکوٹ
سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں گاوں میں 2 سٹرائیکس کی گئیں، ایک گولہ مس فائر ہو گیا اور ایک اوپن فیلڈ میں گراہے ، یہاں پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔
شکر گڑھ
شکر گڑھ میں دو سٹرائیکس کی گئیں ، نقصان نہیں ہواہے ایک ڈسپنسری کو نقصان پہنچاہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ دشمن کے بزدلانہ ، بلااشتعال اور بلاجواز حملے کا پاک فوج بھر پور جواب دے رہی ہے اور دیتی رہے گی ، آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ تمام علاقوں میں لائن آف کنٹرول پر گزشتہ روز میڈیا اور انٹرنیشنل میڈیا کے اہلکاروں کا دورہ کروایا گیا، یہ بلاجواز الزامات لگائے جاتے تھے ، ان کے سامنے ان الزامات کی حقیقت رکھی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ آج دن ہونے پر میڈیا کو انٹرنیشنل میڈیا کو ان تمام مقامات پر جہاں پاکستانیوں کو شہید کیا گیا ، بچوں اور عورتوں کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا ، لے جایا جائے گا تاکہ بھارت کی جارحیت کو دنیا کو دکھایا جائے گا۔






















