وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب تین روزہ دورے پر برطانوی دارالحکومت لندن پہنچ گئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا استقبال کیا۔
وزیرخزانہ کے دورے کے دوران برطانوی حکام اور عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیرخزانہ لندن میں مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمنارز سے خطاب بھی کریں گے جبکہ سرمایہ کاری گول میز مذاکرے میں شرکت بھی شیڈول ہے۔
محمد اورنگزیب کے دورے کا مقصد اقتصادی تعلقات مضبوط بنانا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔





















