تھانہ اڑتالی ورکاں کی حدود میں 5 افراد کا سفاک قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے ۔ ہلاک ہونے والا ملزم آئس کے نشے میں مبتلا تھا اور چند روز قبل اپنے بھتیجے سمیت پانچ افراد کو بے دردی سے قتل کر چکا تھا۔ مقابلے کے دوران ایس ایچ او صفدر عطا بھٹی شدید زخمی ہو گئے۔
سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم کے مطابق ملزم پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس کی جانب سے تعاقب پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ملزم موقع پر ہی مارا گیا۔
سی پی او نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نشے کی حالت میں سنگین جرائم کا عادی تھا ۔پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او صفدر عطا بھٹی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
سی پی او گوجرانوالہ نے زخمی ایس ایچ او کی عیادت کی اور ان کی جرأت اور فرض شناسی پر انعام سے نوازا۔