پاکستان کے عوام کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ فوجی عدالتوں کے خلاف دیئے گئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
حال ہی میں سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ سنایا ہے جس پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
ایک سروے کے مطابق عوام نے فوجی عدالتوں کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ملٹری کورٹس کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئند بات ہے، ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل پر کچھ لوگوں کے تحفظات ہونا ٹھیک بات نہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات چلنے سے دہشتگردوں کو ریلیف نہیں ملے گا اور ہمیں فوجی عدالتوں پر اعتماد اور فخر ہے۔
عوام کے مطابق بعض فیصلے سول عدالتیں نہیں کرسکتی اور وہ تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ایسے فیصلے فوجی عدالتوں میں جلدی نمٹ جاتے ہیں، فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے امن قائم ہوگا۔
عوام کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔