راولپنڈی کی ایک مشہور بیکری کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعداسے عارضی طور پر بند کردیا گیا جس میں کھانے کے قریب کاکروچ دکھایا گیا ہے۔
یہ واقعہ 10 ستمبر 2023 کی شام بحریہ ٹاؤن فیز 7 میں لیئرز بیکری میں پیش آیا۔بیکری کے فوڈ ڈسپلے کے قریب کاکروچ کے بارے میں گاہک کی شکایت کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر قندیل فاطمہ میمن نے فوری کارروائی کی۔
#Islamabad #Rawalpindi: Just received the video.
— Shaheryar Hassan (@shaheryarhassan) September 10, 2023
Location: #Layers #BahriaTown Phase 7
Time: Around 9:30pm 10/9/23.
Issue: Cockroach spotted. #CAOTG #ChampAlertsOnTheGo @PunjabFoodTeam @HealthPunjabGov pic.twitter.com/eM3SL2OvsQ
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کی مدد سے بیکری کو سیل کر دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ فوڈ سیفٹی رولز پر عمل پیرا ہیں۔بیکری اس وقت تک بند رہے گی جب تک کہ وہ اسے اچھی طرح سے جانچ کر صاف نہ کر لیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ کھانے کی تیاری کے لیے محفوظ ہے۔
اگر آپ کو بھی کھانے کی جگہوں پر متعلقہ مسائل نظر آئیں،تو براہ کرم ان کی اطلاع دیں، تاکہ ہم سب باہر کھانا کھاتے وقت محفوظ رہ سکیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لیئرز کے کیک سے مردہ چھپکلی کے نکلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے بیکری مالکان نے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی الزام قرار دیا تھا۔
Why did you do this 😭 I always preferred you over Kitchen Cuisine. #vomit #layers #Dha #JoharTown pic.twitter.com/gsXt6B67NK
— Amna Mehboob (@a_mehboob1) June 17, 2023
بیکری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسی ویڈیوز لیک کرکے ہمارے سالوں سے کمائے جانے والے نام کو داغ دار کیا جارہا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا ہر صارفین کی جانب سے ملے جلے درعمل سامنے آئے کچھ صارفین نے بیکری کے حق میں بات کی تو کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا۔