خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو بھارتی جارحیت کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ عمران خان کے بغیر ادھوری ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی چیئرمین ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور ملکی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں ان کی شرکت وقت کی ضرورت ہے اس لئے جعلی مقدمات ختم کر کے بانی چئیرمین کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ ملک اس وقت اتحاد اور یگانگت کا متقاضی مگر جعلی حکومت نے فسطائیت کے ذریعے قوم کو تقسیم کر رکھا ہے۔
بیرسٹرسیف نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت قوم کو یکجا کرنے میں ناکام ہے۔اس لئے قوم کو اکٹھا کرنے کے لیے بانی چیئرمین کی رہائی ضروری ہے۔ پی ٹی آئی کے خلاف فسطائی رویہ ترک کرنا ہوگا۔