لاہور میں والد نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر ذہنی معذور بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔
کوٹ لکھپت کے علاقے میں ملزمان نے 15 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو گلہ دبا کر قتل کیا۔ ملزمان نے رات گئے مقتولہ کو قریبی قبرستان میں دفن کر دیا تھا۔ 15 سالہ سدرہ ذہنی معذورہ تھی اور اکثر گھر سے باہر چلی جاتی تھی۔
پولیس نے والد سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ محلے دار لڑکی کی معذوری پر طعنے دیتے، جس وجہ سے طیش میں آکر قتل کیا۔
گرفتار ملزمان میں والد بشیر، مقتولہ کے چچا عمران اور جبار شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا شروع کردی گئی ہے۔