وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی میڈیا کے اندر اپنا بیانیہ کامیابی سے پیش کر دیا ہے۔
سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی نیوز چینل پر پاکستان کا تیار کردہ ملی نغمہ نشر کیا گیا ہے جو ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔
عطا تارڑ کے مطابق یہ ملی نغمہ وزارت اطلاعات نے خصوصی طور پر تیار کیا تھا اور یہ اقدام پاکستان کے مؤثر میڈیا اور ٹیکنالوجی وار کا حصہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمارے اکاؤنٹس بند کیے، تو ہم نے جواب میں گھر میں گھس کر مارا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، لیکن اگر بھارت نے کسی قسم کا ایڈونچر کیا تو اسے بھرپور اور فوری جواب دیا جائے گا۔