سماء ٹی وی کے معروف انٹرٹینمنٹ پروگرام " گپ شب" اینکر واسع چودھری کیساتھ معروف پاکستانی مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے شرکت کی جہاں انہوں نےاپنی غلطیوں کی وجہ بتائی کہ ان سے غلطیاں کیوں ہوتی ہیں اور وہ غلطیاں کس کی طرح کرتی ہیں۔
سما ٹی وی کے شو گپ شب میں حال ہی میں ندا یاسر اور اس کی بہن سویرا مہمان بنیں جہاں انھوں نے اپنے فیملی نظام کے بارے اور اپنی پرسنل لائف کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اینکر کے سوال پر ندا یاسر نے غلطیاں کرنے کی وجہ بتائی۔
ندا یاسر کی کی بہن سویر انےاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اب وہ اپنی غلطیوں کے بعد حالات سے نمٹنے کی عادی ہوگئی ہیں ندا نے کہا کہ غلطی کرنا ان کا خاندانی مسئلہ ہے۔ ندا کی بہن نے کہا ہمارے خاندان میں ہمارے پاس ہمیشہ ایک نسل سے ایک شخص ہوتا ہے جو غلطیاں کرتا ہے اور ہماری نسل سےاس وقت ندا موجواد ہے جو غلطیاں کرتی ہے اپنی بہن کےجواب میں ندا نے کہا کہ وہ اپنے پھوپو کی طرح ہے جو اپنی غلطیوں کے لیے مشہور تھی۔
انہوں نےٹرولز کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئےکہا کہ ٹرولنگ ان پرپہلے اثر کرتی تھی لیکن اب وہ اس کی عادی ہو گئی ہیں۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس ایک پیار کرنے والے خاندان کی شکل میں ایک بہترین سپورٹ سسٹم ہے جو اسے مضبوط کرتا ہے۔ اس کا خاندان اس کی فوج ہے۔
خیال رہے کہ ندا یاسر ایک تجربہ کار پاکستانی مارننگ شو کی میزبان ہیں۔ وہ گزشتہ چودہ سالوں سے اپنے مارننگ شو کی کامیابی سے میزبانی کر رہی ہیں۔ندا یاسر کا مارننگ شواکثر متنازعہ بحثوں کے لیے مقبول ہے۔ ندا یاسر اپنے شو میں وائرل سنسنی کو مدعو کرنے کے لیے بھی مشہور ہیں۔
میزبانی کے علاوہ ندا یاسر اکثر اپنی غلطیوں کی خبریں بناتی رہتی ہیں جو وائرل ہو جاتی ہیں۔ کچھ مہینے پہلےانہوں نے 92 کے ورلڈ کپ سے متعلق ایک سادہ سا سوال نہ سمجھنے کی خبر دی تھی۔ اس کا فارمولا ون میم بھی وائرل ہوا۔