پہلگام فالس فلیگ کے بعد انتہاء پسند ہندو کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہاہے ، بی جے پی کی اس انتہاء پسندانہ پالیسی کیخلاف بھارت سے اٹھتی آواز یں تیز ہو گئیں ہیں۔
اس حوالے سے بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے وقت حملہ آور آتے ہیں اور مار کے چلے جاتے ہیں کہاں گئی آپ کی انٹیلیجنس ؟ بی جے پی کے دور حکومت میں بھارت میں ایسے حملے صرف الیکشن سے پہلے ہی کیوں ہوتے ہیں؟، جب پلوامہ میں فالس فلیگ ہوا تو لوک سبھا کے انتخابات تھے اور اب پہلگام فالس فلیگ کے وقت بہار میں الیکشن ہے۔
بھارتی شہری نے کہا کہ انتہا پسند بی جے پی صرف کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کو بدنام کرنے اور اپنے کرتوت چھپانے کیلئے مسجد اور مسلمان کے پیچھے چھپ جاتی ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ مودی ہندتوا نظریے کی بنیاد پر عوام کو بیوقوف بنا کر سیاسی فائدہ اٹھا رہا ہے، بھارتی شہریوں کے یہ خیالات ثابت کرتے ہیں کہ انتہا پسند بی جے پی کا ایجنڈامسلمانوں کو دبانا ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد اب تک سامنے آئے حقائق ثابت کرتے ہیں کہ یہ کام مودی کا ہے۔






















