ٹرمپ انتظامیہ نے نیوز ایجنسی پی بی ایس اور این پی آر کی سبسڈی ختم کردی۔
امریکی میڈیارپورٹس کےمطابق صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے،پی بی ایس اور این پی آر پرجانبدار رپورٹنگ کا الزام لگایا گیا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خبر رساں ادارے خبر کے نام پر پروپیگنڈا مواد نشر کررہے تھے،امریکیوں کے ٹیکس کا پیسہ پروپیگنڈا کرنے والے اداروں کو نہیں دے سکتے،دونوں اداروں کو مشترکہ طور پر 500 ملین ڈالر سالانہ ملتے تھے۔