صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی تیل کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک یا افراد پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دینے کے ردعمل دیتے ہوئے ایران نے کہا کہ اس کے تجارتی شراکت داروں پر جاری امریکی پابندیاں اس کی پالیسی کو تبدیل نہیں کریں گی۔
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان غیر قانونی رویوں کا تسلسل ایران کے منطقی، جائز اور بین الاقوامی قانون پر مبنی موقف کو تبدیل نہیں کرے گا اور کہا کہ ہم ایران کے تجارتی اور اقتصادی شراکت داروں پر دباؤ ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ایسی پابندیوں نے امریکہ کی جانب سے سفارتکاری کے راستے پر سنجیدگی کے بارے میں گہری مشکوکیت اور عدم اعتماد پیدا کیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ ایرانی تیل یا پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی تمام خریداریوں کو فوراً بند کر دینا چاہیے!جو بھی ملک یا شخص ایران سے کسی بھی مقدار میں تیل یا پیٹرو کیمیکلز خریدے گا، اسے فوری طور پر ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔