بھارت نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک اور اوچھا ہتھکنڈا اپناتے ہوئے اپنی شکایت لے کر آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹا دیاہے اور اسے یقینی طور پر وہاں سے بھی رسوائی کا ہی سامنا کرنا پڑے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی سرکار نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے قرض پروگرام پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے تاہم جب بھارتی حکام سے اس معاملے پر خبر رساں ادارے کی جانب سے رابطہ کیا گیا تو بھارتی حکام نے کوئی جواب نہیں دیا۔
پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کا ریویو پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے، پاکستانی حکام کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام معمول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔