سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے منشیات کیس کے ملزم ساحرحسن کی ضمانت منظورکرلی۔
ملزم ساحر حسن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو جیل میں 2 ماہ سے زائد ہوگئے ہیں، ملزم ساحرحسن عدالتی ریمانڈ پرجیل میں ہے ۔
عدالت نے ملزم ساحرحسن کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی۔ ملزم سے 557 گرام ویڈ برآمد ہوئی تھی۔
قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے منشیات کیس میں گرفتار ملزم ساحر کی درخواست ضمانت کو آئینی بینچ کا دائرہ سماعت قرار دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے دوران سماعت کہا کہ ملزم ساحر کی درخواست ضمانت آئینی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔
واضح رہے کہ 22 فروری 2025 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی سے معروف ادکار کے بیٹے اور نوجوان اداکار کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جب کہ اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔