سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ( ن ) نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہونا خوش آئند قرار دے دیا۔
جمعہ کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کر کے ایوان بالا میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور ملکی دفاع کے عزم کے متفقہ اظہار پر مشتمل قرارداد کا بھی ذکر کیا۔
ملاقات کے دوران میاں نواز شریف نے کہا قومی اتحاد و یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن ملکی دفاع کیلئے ہر طرح کے اختلافات کو ایک طرف رکھ دینا اچھی روایت ہے۔